ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے قریبی ساتھی علی امین گنڈ ا پور کو گرفتار  کر لیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کو  گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کو  خیبر پختونخوا پولیس نے ڈیرہ روف سے گرفتار کر لیا ہے، علی امین گنڈ ا پور نے گرفتاری کے خوف کے باعث افطاری بھی احاطہ عدالت کے اندر ہی کی  تھی ۔

 سابق وفاقی وزیر کئی گھنٹوں سےپشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے احاطہ عدالت میں موجود تھے ، جبکہ باہر ڈی پی او اور بڑی تعداد میں پولیس نفری،  بکتر بند گاڑی اور ٹرک موجود  ہیں، ڈی پی او ڈیرہ رٶف بابر کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری نے ہائیکورٹ کوچاروں اطراف سے گھیر رکھا تھا، ہائی کورٹ  ڈیرہ بینچ  کی چھٹی ہو گئی لیکن علی امین گنڈا پور  گرفتاری کے ڈر سے  پھر بھی باہر نہ نکلے 

 گرفتاری کے ڈر سے علی امین گنڈا پور نے افطاری بھی احاطہ عدالت کے اندر ہی کی تھی، علی امین کے  گھر سے افطاری کا سامان ہائیکورٹ پہنچایا گیا ۔