رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار 

6 Apr, 2023 | 05:44 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے جائیدادوں پر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا، عدالت عالیہ نے رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دےدیا ،عدالت نے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف1200 سے زائد درخواستیں منظور کرلیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے محمد عثمان گل سمیت دیگرز کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاپیش ہوئے ، محمد محسن ورک ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلانے وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اضافی پلاٹوں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے ، وفاقی حکومت کا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت ٹیکس لگانا خلاف آئین ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اضافی پلاٹوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات ای کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ،وفاقی حکومت کے وکلانے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات ای کے تحت لگایا ٹیکس قانون کے مطابق ہے،درخواست گزاروں نے 2022 میں اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کے نفاذ کی انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن7 ای کو چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں