الیکشن ہونگے تو پاکستان کیلئے نیا تجربہ ہوگا,سینٹر عرفان صدیقی

6 Apr, 2023 | 04:48 PM

This browser does not support the video element.

عظمت اعوان:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو پاکستان کیلئے ایک نیا تجربہ ہو گا۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر عرفان صدیقی کا لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  اگر الیکشن ہوئے تو پاکستان کیلئے ایک نیا تجربہ ہو گا، ہمارے ائین میں لکھا ہے کہ الیکشن نگراں حکومتوں کی زیر نگرانی اور تمام صوبوں اور مرکز کی ساتھ ایک ہی ساتھ ہوں گے۔ 

 ملک میں جاری بحران سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ بحران حل کرنے والے ادارے نے خود ہی بحران پیدا کردیا ہے، اب ہمارے پیش نظر فوری معاملہ یہی ہے کہ اس بحران سے کیسے نمٹا جائے، ہم تین ججز کی بات مانے یا چار ججز کے فیصلے کو ، توہین عدالت کا معاملہ بدل گیا اب توہین باہر سے نہیں اندر سے ہوتی ہے، ہم سمجھتے ہیں توہین عدالت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جب قومی اسمبلی توڑی تھی تب آئین کی توہین کی گئی تھی،ہم نے کونسا ائین توڑا ہے؟آئین میں لکھا ہوا کہ جب عدم اعتماد کی تحریک چل رہی ہو  تب اسمبلی توڑ نہیں سکتے، ہمارے سروں پر تلواریں ہمیشہ لٹکتی رہیں ہیں اور فواد چوہدری خوش قسمت شخص ہیں کہ ان کے لیڈر پر کوئی تلوار نہیں چلتی یہاں تک کہ گولی بھی اثر نہیں کرتی، ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں محفوظ رکھے۔ 

مزیدخبریں