پاکستان کے لئے اچھی خبر  

6 Apr, 2023 | 04:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان کے انٹرنیشنل کمرشل بینک نے پاکستان کے بینکنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی۔

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سلک بینک کی جمع کرائی گئی اہم معلومات پر جنوبی سوڈان کے انٹرنیشنل کمرشل بینک نے سلک بینک کے شیئرز خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، آئی سی بی نے پانچ کروڑ یورو مالیت کے سلک بینک شیئرز خریداری کی پیش کش کی ہے۔ 

سلک بینک بورڈ نے اپنے 5 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں آئی سی بی کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا تھا، بورڈ نے اپنی انتظامیہ کو آئی سی بی سے مذاکرات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے، بینک انتظامیہ مذاکرات کو معاہدے کی شکل میں سلک بینک بورڈ کو پیش کرے گی جبکہ سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ سلک بینک بورڈ، شیئرز ہولڈرز، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد ہوگا۔

مزیدخبریں