وزیراعظم نےنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

6 Apr, 2023 | 02:49 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور ملکی و داخلی اور سلامتی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔

 اسکے علاوہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں