ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب 

symbolic ijlaz of opposition
کیپشن: Hamza shabaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں نامزد امیدوارحمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا،حمزہ شہباز کو 199 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے چناﺅ کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوا،اجلاس میں مسلم لیگ ن، ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کے ارکان شریک ہوئے، متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین شازیہ عابد نے کی،پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہبازشریف کووزیراعلیٰ پنجاب منتخب پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔

اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی،ہال وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا،نامزدوزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو 199 ووٹ کاسٹ ہوئے ،نائب صدرن لیگ مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔