گزشتہ کافی عرصے سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں۔
اب رنبیراورعالیہ کی شادی کب ہو گی؟ حتمی تاریخ سامنے آگئی،فلمی حلقوں میں اب یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ عالیہ اپنی شادی پرکس ڈیزائنرکا لباس زیب تن کریں گی۔
غالبا بالی وڈ کے فلمی پنڈتوں اورمیڈیا کواس شادی کا دلہا اوردلہن سے زیادہ بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹائمزآف انڈیا نے اندرونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تقریبات 14 اپریل سے شروع ہوجائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارات 17 اپریل کو ہونے کا امکان ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنبیرکپورکے ممبئی میں بننے والے نئے بنگلے کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کپور خاندان اپنے چشم وچراغ کی زندگی کے اس اہم دن کویادگاربنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغازممکنہ طورپر13 یا 14 اپریل سے شروع ہوگا اوریہ سلسلہ پنجابی روایات کے مطابق اگلے تین چارروزتک جاری رہے گا۔