ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرمیں ایک اور وبا کے خطرات منڈلانے لگے

Dengue,larva,District health authority
کیپشن: Dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)شہر پر ایک کے بعد ایک وبا کے سائے، کورونا کیسز میں کمی ہوئی تو ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہو گیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے چیکنگ شروع کردی، مختلف مقامات سے لاروا برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔
محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 230 مقامات سے لاروا برآمد کرکے تلف کیا ہے جبکہ 6 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں، شہر میں متعدد جگہوں پر پانی کھڑا ہونے اور گندگی پائے جانے پر 910 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے ایک ماہ میں 868 مقامات سے لاروا برآمد کرکے تلف کیا۔

ایک ماہ میں 58 اور رواں سال سے ابتک 174 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں، شہر میں رواں سال اب تک 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ سی ای او ڈاکٹر فیصل ملک کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں صفائی کے انتظامات بہتر نہ ہوئے تو مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی،نجی مقامات اور گھروں سے لاروا برآمد ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔