(ویب ڈیسک) پاکستانی طلبا کے لئے اہم خبر، پاکستان کی 21 یونیورسٹیز عالمی رینکنگ میں درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔
واشنگٹن میں قائم یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی طرف سے شائع ہونے والی ''بیسٹ گلوبل یونیورسٹیز 2022'' میں سر فہرست قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادہے جو رینکنگ میں 461 ویں پوزیشن پر ہے جس کے بعد آغاخان یونیورسٹی کراچی 473 ویں نمبرپر ، کامسیٹس اسلام آباد 495 ویں نمبر پر، نسٹ اسلام آباد922 ویں نمبر پر، یونیورسٹی آف پشاور933 ویں نمبر پر یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد 954 ویں نمبر پر رہی ۔
اس کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد 1149 ویں نمبر پر ، یونیورسٹی آف پنجاب1242 ویں نمبر پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی 1368ویں نمبر پر ، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 1458 ویں نمبر پر یونیورسٹی آف کراچی 1543 ویں نمبر پر ، یونیورسٹی آف لاہور1562 ویں نمبر پر اور یونیورسٹی آف سرگودھا 1664 ویں نمبر پرہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور1739 ویں نمبر پر، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کی رینکنگ ابھی جاری نہیں کی گئی۔
امریکہ اور برطانیہ کی یونیورسٹیز پہلی دس پوزیشنز پر براجمان ہیں جن میں امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی پہلےنمبر پر امریکہ کا میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے نمبر پر امریکہ کی ہی سٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر یونیورسٹی آف کیلے فورنیا برکلے امریکہ چوتھے نمبر پر برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی پانچویں نمبر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی چھٹے نمبر امریکا کی یونیورسٹی آف واشنگٹن ساتویں نمبر پر یونیورسٹی آف کیمرج آٹھویں نمبر پر کیلے فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نویں نمبر پر جان ہاپکنز یونیورسٹی دسویں نمبر پرہے ۔
''بیسٹ گلوبل یونیورسٹیز 2022'' میں 90 ممالک کی 2 ہزار یونیورسٹیز شامل کی گئی ہیں جن کی رینکنگ کے کیلئے گلوبل ریسرچ ریپوٹیشن، ریجنل ریسرچ ریپوٹیشن، پبلیکیشنز، شائع ہونے والی کتابیں، منعقد شدہ کانفرنسز ٹوٹل سائٹیشنز، عالمی جرائد میں شائع ہونے والی تحقیقات کے اعشاریوں کی مدد لی گئی۔