جوڑ توڑ عروج پر؛ جہانگیر ترین کی واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

6 Apr, 2022 | 07:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی،رکن ترین گروپ فیصل جبوانہ کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت خرابی کے باعث علاج کے لئے لندن گئے تھے، جہانگیر ترین پاکستان واپس آکر گروپ کی قیادت کریں گے۔ جہانگیر ترین کی صحت پہلے سے بہتر اور  اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین گزشتہ ماہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ جہانگیر ترین کو برطانیہ آئے ہوئے تقریباً 4 ہفتے ہوچکے ہیں، وہ یہاں اپنا علاج کروارہے ہیں اور اس دوران انہوں نے آج تک کسی میڈیا سے بھی بات نہیں کی جبکہ انہوں نے نیوبیری میں اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے پاکستان میں اپنے ہم خیال ممبران سے ٹیلیفون پر رابطے ہیں اور ان سے بات چیت بھی ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی تجویز ہے کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں سے نہیں مل رہے۔

مزیدخبریں