(حسن خالد)نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،متاثرہ خاتون نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔
گوجراںوالہ کی رہائشی خاتون نے تھانہ لٹن روڈ پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ شیخ عباس نامی شخص نے اسے نوکری کیلئے لٹن روڈ بلایا۔ یہاں اس نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروا کے مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
معاشرے میں زیادتی کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں ،چند روز قبل ہی میانوالی میں بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کی نرس کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نرس ہسپتال روڈ پر زخمی حالت میں ملی تھی،پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نرس سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا،۔ پولیس کے مطابق نرس شوہر سے جھگڑے کے باعث کچھ ماہ سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔