(ویب ڈیسک) قائم مقام وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام، اسپیکر قومی اسمبلی کے وزیر اعظم پاکستان اور قائد حزب اختلاف کو خطوط ارسال کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قائم مقام وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام طلب کر لیے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے وزیر اعظم پاکستان اور قائد حزب اختلاف کو خطوط ارسال کردیئے۔
اسپیکر اسد قیصر نے یہ آئین کی شق 224(A) 1 کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے۔پارلیمانی کمیٹی کے لیے وزیر اعطم پاکستان اور قائد حزب اختلاف سے چار چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔