(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لے لیے۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی سپیکر کے اختیارات واپس لے لیےگئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جا رہےہیں، نوٹی فکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بجھوا دی گئی ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہےکہ اختیارات واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔
قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی اجلاس بلا سکتا ہوں، آج اجلاس ہو گا، پی ٹی آئی سے کوئی اختلاف نہیں ہے،۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی۔
عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے ۔