ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر الیکشن کمیشن کی وضاحت

الیکشن کمیشن آف پاکستان
کیپشن: Election Commiton of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت دے د ی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  نے شاہ محمودقریشی ، فرخ حبیب، فواد چودھری اور شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مکمل واقف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے قومی اسمبلی کی نشستیں 272 سے 266 رہ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی  نشستیں کم ہونے سے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ 2017 کی مردم شماری کے عبوری نتائج کے باعث حلقہ بندیاں شروع نہیں کی جا سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے حتمی نتائج کے لئے وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے۔مردم شماری تاخیر سے نوٹیفائی ہونے پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کیا گیا۔ کام شروع ہوتے ہی حکومت نے نئی مردم شماری کا اعلان کر دیا۔ تاہم نئی مردم شماری نہ ہونے پر حلقہ بندیوں کا عمل بھی شروع نہ ہو سکا۔دیگر اداروں اور شخصیات کو بھی اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کرنی چاہئیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor