محکمہ ایکسائز کا پرانی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے متعلق اہم فیصلہ

6 Apr, 2022 | 04:45 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)پرانی گاڑیوں کے مالکان ہوشیار،محمکہ ایکسائز نے پرانی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ایکسائزنے پرانی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کی بائیومیٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا ہے ،مقررہ وقت میں بائیو میٹرک نہ کروانےوالے مالکان کی گاڑیاں سسٹم میں معطل کردی جائیں گی۔

ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن سجادکا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب بھرمیں 1ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا۔پہلے سےرجسٹرڈ 1ہزار سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی بائیو میٹرک دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔

پرانی گاڑیوں کے مالکان کی بائیو میٹرک سے جعلی ٹرانسفر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی،پرانی گاڑیوں کی بائیو میٹرک کا مقصدڈیٹا بینک تیار کرنا ہے۔شہری اپنی گاڑیوں کی بائیوایکسایزدفاتر اورنادرا کے ای سہولت مراکز سے کرواسکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں