سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بڑے افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ 

6 Apr, 2022 | 03:30 PM

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بڑے افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے افسران کی تبدیلی کیلئے سرچ کمیٹی بنادی ہے۔ذرائع  کے مطابق پہلے مرحلے میں ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو تبدیل کیا جائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق مزکورہ عہدوں پر سینئر اساتذہ کوتعینات کیا جائے گا۔اس حوالے سےسکول ایجوکیشن نے سینئر اساتذہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کیلئے خواہش مند امیدوارں سے درخواستیں بھی طلب کی جائیں گی۔

مزیدخبریں