ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر ,،پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی،پولیس طلب

بڑی خبر ,،پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی،پولیس طلب
کیپشن: Media Ban Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔   پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں تنازع شدت اختیار کر گیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی گئی  ہے۔ اسمبلی سیکورٹی نے میڈیا کو اسمبلی کے مین گیٹ پر ہی روک لیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی . اسمبلی گیٹ نمبر 1 کے باہر صحافی برادری کا احتجاج جاری ہے

اراکین اسمبلی کا داخلہ دربار گیٹ سے کروائے جانے کا امکان ہے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس گزٹ نوٹیفکیشن تک نہیں ہوسکتا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن کرنے میں غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔میں قانون کے مطابق کام کروں گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی غیر سنجیدگی افسوسناک ہے۔اس طرح کے اقدام سے سب کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہی خود وزیر اعلی کے امیدوار ہیں سپیکر کے اختیارات میرے پاس ہیں۔میرے دفتر کے عملے کو بھی پریشرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔