الیکشن کمیشن کا محکمہ بلدیات کو خط، اہم تفصیلات مانگ لیں

6 Apr, 2022 | 01:16 PM

(قیصر کھوکھر)الیکشن کمیشن آف پاکسستان نے محکمہ بلدیات سے نقشے اور انتظامی یونٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات کو خط ارسال کیا ہے جس میں محکمہ بلدیات سے نقشے اور انتظامی یونٹ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سے انتظامی یونٹ کی حد بندیوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ خط میں پٹوار سرکل تک کی بھی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں،  الیکشن کمیشن نے یہ تفصیلات بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے مانگی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم دے رکھا ہے ۔

دوسری جانب ایوان صدر  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 48 5(A) آرٹیکل 224 (2) کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

مزیدخبریں