ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان

6 Apr, 2022 | 01:03 PM

ویب ڈیسک:وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی بحران شدت اختیا رکرگیا, ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے گورنرہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

گزشتہ رات انہوں نے آج شام ساڑھے 7 بجے اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔دوسری جانب وفاق کے بعد پنجاب  میں بھی ایک سیاسی بحران نے جنم  لے لیا ہے جہاں وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور اسپیکر پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنےآگئے ہیں۔ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

مزیدخبریں