موجودہ سیاسی صورتحال پرریحام خان کابلاول بھٹو اورشہباز شریف کو اہم مشورہ

6 Apr, 2022 | 12:33 PM

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو مولا جٹ بننے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹوئٹر  پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ’شہباز شریف اور بلاول ٹھگوں کو ڈیل کرنے میں نرمی برت رہے ہیں ،نوری نت کے لیے آپ کو مولا جٹ بننا ہوگا‘۔

اس سے قبل ریحام خان نے مسلم لیگ ( ن) کے قائد محمد نواز شریف کو مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما قرار دیا تھا۔

واضح رہےکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ریحام خان کی جانب سے متعدد بار وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔

مزیدخبریں