ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوادچودھری اور مطیع اللہ جان میں تلخ کلامی ، صحافیوں کا بائیکاٹ، نعرے بازی

فواد چودھری کا صحافی مطیع اللہ جان سے جھگڑا
کیپشن: Fawad Ch fight with Journalist Matiullah Jan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے باہر فواد چودھری اور صحافی مطیع اللہ جان کے درمیان تلخ کلامی  کا واقعہ پیش آیا۔صحافیوں نے فوادچودھری کی معافی تک احتجاج کا اعلان کردیا، سپریم کورٹ کے باہر نعرے بازی بھی کی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا ٹاک کے دوران سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اسد عمر سے سوال کیا   کہ  فرح کہاں گئی ؟ جس پر فواد چودھری نے سینئر صحافی سے بدزبانی  شروع کردی۔ 

جھگڑا فواد چودھری کی طرف کرائے کے صحافی کہنے پر ہوا  جس کے بعد صحافیوں نے فواد چودھری کا بائیکاٹ کر دیا۔تحریک انصاف کے رہنما میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے۔

فواد چوہدری کی تلخ کلامی پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ فواد چودھری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor