پنجاب اسمبلی ہنگامی اجلاس، نیا تنازع کھڑاہوگیا

6 Apr, 2022 | 12:12 PM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بلانے کیلئے سیکرٹری اسمبلی نےڈپٹی اسپیکر کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے حوالے سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس کا نوٹیفیکشن 16 اپریل کا ہے، اسے ہی مانا جائے گا۔ذرائع سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ سادہ کاغذ پر اجلاس کبھی نہیں بلایا گیا، اجلاس بلانے کے لیے گزٹ نوٹیفیکشن جاری کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کر دی گئی۔

مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس 6 اپریل کو بلانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں