(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے انسٹاگرام پر کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے چاہنے والوں کو آنکھ کے آپریشن کی اطلاع دی، انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ دائیں آنکھ میں موتیا کے باعث آپریشن ہوا ہے جس کے باعث مجھے کالا چشمہ لگانا پڑا۔تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
طارق جمیل نے چشمہ کے ساتھ لیکچر دینے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ رمضان میں جاری سیریز ’ پیغام قرآن ‘ نے مجھے آرام کرنے نہیں دیا لہٰذا میں دنیا بھر کے طلبا اور عوام کے لیے لیکچر دینے آیا ہوں۔