ملک میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

6 Apr, 2022 | 11:41 AM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بغیر آئندہ عام انتخابات غیر قانونی ہوں گے جبکہ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کا معاملے پر الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر الیکشن کمیشن باضابطہ اجلاس بلا کر فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے سب سے بڑا چیلنج نئی حلقہ بندیوں کا ہوگا کیونکہ آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت پورے ملک میں نئی ​​حد بندی ضروری ہے۔

 مردم شماری 2017 کے نوٹیفکیشن اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہوگا جبکہ سندھ میں نئے اضلاع کی تشکیل کی وجہ سے بھی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری 2017 کے بعد قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 272 سے کم کر کے 266 کر دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں