ملک کی سالمیت پرہونے والے غیرملکی حملے کیخلاف عوام باہرنکلیں،وزیراعظم

6 Apr, 2022 | 11:33 AM

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اورجمہوریت پرہونے والے سب سے بڑے حملے کے خلاف عوام باہرنکلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اورجمہوریت پرہمارے میرجعفراورمیرصادق کی مدد سے ہونے والے حملے کیخلاف ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ عوام ہی ملک اورجمہوریت کا دفاع کرنے کے لئے  سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی عوام کیلئےویڈیو  پیغام جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں