ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اورجمہوریت پرہونے والے سب سے بڑے حملے کے خلاف عوام باہرنکلیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اورجمہوریت پرہمارے میرجعفراورمیرصادق کی مدد سے ہونے والے حملے کیخلاف ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں۔
The people are always the strongest defenders of a country's sovereignty & democracy. It is the people who must come out & defend against this latest & biggest assault on Pakistan's sovereignty & democracy by a foreign power thru local collaborators -- our Mir Jafars & Mir Sadiqs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2022
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ عوام ہی ملک اورجمہوریت کا دفاع کرنے کے لئے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی عوام کیلئےویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔