ویب ڈیسک: بالی وڈ سٹاررنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ تقریبات 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز نے شادی کے لیے رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور کے گھر (RK House) کا انتخاب کیا ہے، جہاں 1980 میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔
رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کو بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے اسٹوڈیو اور پھر انہیں ان کے گھر جاتے بھی دیکھا گیا ہے، جبکہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی فلموں کی جاری شوٹنگز سے کچھ دیر کے لیے بریک بھی مانگ لی ہے۔
پنک ولا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گیسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی پرانی دوست رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے عالیہ بھٹ ہمیشہ سے انٹرویوز میں بتاتی رہی ہیں کہ 11 سال کی عمر سے انہیں رنبیر کپور سے محبت ہوئی تھی، لیکن ان کا رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا۔