دھمکی آمیز مراسلہ،وزیراعظم نےسپریم کورٹ سے بڑامطالبہ کردیا

6 Apr, 2022 | 10:18 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ  سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے ہائی پاور کمیشن بنانے  تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے جس کے بعد    دھمکی آمیز خط کے معاملے پرعدالتی کمیشن بنانے مطالبہ سامنے آیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کے وکلا آج سپریم کورٹ میں  پیش ہوں گے اور تحریری جواب جمع کرائیں گے۔سپریم کورٹ میں آج حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے دلائل کا باقائدہ آغاز ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان اور ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے حکومت گرانے کے لیے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔

مزیدخبریں