ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مغرب کو شکست دینے سے متعلق قوم کے نام نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا کی طاقت کو اچھی طرح سےجانتے ہیں اسی لیے آئے دن قوم سے خطاب اور قوم تک پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند گھنٹے قبل ہی ایک نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
اس 57 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان قوم کو مغرب سے مقابلہ کرنے اور اُن کے شانہ بشانہ چلنے سے متعلق ترغیب اور پیغام دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ’ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اُٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دے دی ہے، اب ہماری سوچ ہے کہ جو بھی ترقی ہوتی ہے وہ بس مغرب ممالک ہی کر سکتے ہیں اور ہم اُس چیز کو اپنا لیتے ہیں، ہم خود سے کچھ ایجاد نہیں کررہے۔‘