سابق سپیکر قومی اسمبلی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

6 Apr, 2021 | 11:51 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی اہلیہ کورونا سے انتقال کر گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی اہلیہ کئی روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں آج ان کی طبیعت بگڑ گئی اور جانبر نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مہلک حملے جاری ہیں،لاہور شہر میں جان لیوا وائرس مزید 42 زندگیاں نگل گیا ۔ 1172 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہسپتالوں میں 724 مریض داخل، 194 کی حالت تشویشناک ، ایک ہفتہ کے دوران 10 برس سے کم عمر مزید 111 بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے،کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں شدت دیکھنے میں آئی ہے ۔میو ہسپتال میں کورونا سے 14 اور جناح ہسپتال میں 11اموات رپورٹ ہوئیں ۔

گنگا رام ہسپتال میں 6 ، جنرل ہسپتال میں کورونا سے 3 اموات کی تصدیق کی گئی ۔ انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں 2، 2 شوکت خانم کینسر ہسپتال، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال اور کیولری ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک مریض دم توڑگیا ۔ شہر میں کورونا کے 1172 نئے مریضوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔جبکہ ایک ہفتہ کے دوران لاہور میں 10 برس کی عمر تک کے مزید 111 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 724 مریض داخل ہیں جن میں سے 194 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹیلیٹر کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب کوروناوکی تیسری لہرکے حملوں میں تیزی آگئی، ملک بھر میں وائرس سے مزید 103 افرادلقمہ اجل بن گئے،ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 924 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 965 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 3 ہزار953افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی،ایک دن میں پنجاب میں سب سے زیادہ 88 اموات ہوئیں،ادھر لاہور میں بچوں کے کوروناکیسزمیں بھی اضافہ ہونے لگا،ایک ہفتے میں 10سال سے کم عمر111 بچے وبا سےمتاثرہوئے۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 102 تک پہنچ چکی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 47فیصد رہی ۔
 

مزیدخبریں