خاتون کی زندگی برباد، دھوکے سے نکاح کرنے والا شوہر غائب

6 Apr, 2021 | 07:18 PM

Arslan Sheikh
Read more!

شاہین عتیق: عائلی معاملات میں نوسر بازی کا انوکھا واقعہ، نکاح نامہ پر نام ولدیت تبدیل کرکے شوہر غائب۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کا تفتیشی افسر کو حکم، تلاش کرکے تفتیش مکمل کی جائے۔

سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی کی عدالت میں امرسدھو کی خاتون رضیہ بی بی سے فراڈ کا ایسا کیس پیش ہوا کہ عدالت حیران رہ گئی۔ عدالت میں ایک نکاح خواں رشید احمد کی درخواست ضمانت دائر ہوئی۔ سماعت کے دوران اچانک متاثرہ خاتون رضیہ پیش ہوئی جس نے عدالت میں انکشاف کیا کہ اس کے تین بچے ہیں، اس کی سترہ سال قبل برادری نے عمران ولایت علی سے شادی ہوئی، نکاح کے وقت عمران نے نکاح نامے پر نام تبدیل کرکے محمد علی ولد لال دین لکھوایا،جس کا اسے علم نہیں تھا وہ اس کے ساتھ عمران سمجھ کر رہتی رہی۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا علم اسے اس وقت ہوا جب وہ بچوں کا بے فارم بنوانے نادرہ آفس گئی۔ اس کا شوہر غائب ہوگیا ہے، وہ سسرال گئی لیکن انہوں نے بھی عمران کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارا شوہر عمران نہیں محمد علی ہے۔ عدالت میں خاتون روتی رہی کہ اس سے نکاح خواں اور سسرال والوں نے فراڈ کیاہے۔ شوہر بھی فراڈ میں شامل ہے، اب مجھے اور بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

عدالت نے انوکھے کیس میں جنوبی چھائونی کے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ عمران کوشامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ  سسرال والوں سے بھی تفتیش کرکے رپورٹ 24 اپریل کو پیش کریں۔ 

مزیدخبریں