میو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض خوار

6 Apr, 2021 | 06:36 PM

Arslan Sheikh

بسام سلطان: شہر کے سب سے بڑے ہسپتال کے شعبہ حادثات میں تشخیصی سہولیات کا فقدان، کئی سال گزر جانے کے باوجود شعبہ حادثات میں نصب سی ٹی سکین کی مرمت نہ کرائی جا سکی۔ حادثاتی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے بڑے ہسپتال کے شعبہ حادثات میں تشخیصی سہولیات کا فقدان ہے۔ کئی سال گزر جانے کے باوجود شعبہ حادثات میں نصب سی ٹی سکین کی مرمت نہ کرائی جا سکی۔ شعبہ حادثات کا رخ کرنے والے مریض سی ٹی سکین کی سہولت سے محروم ہیں۔ سی ٹی سکین کی سہولت حاصل کرنے کے لئے حادثاتی مریض سٹریچر اور ویلچیئر پر شرجیکل ٹاور رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ اہم ترین تشخیصی ٹیسٹ کے لئے دیگر شعبات کا رخ کرنا پڑھتا ہے۔

دوسری جانب سروسز ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کی ابتر حالت ہوگئی ہے، آرتھوپیڈک سرجری کیلئے دیواروں میں سوراخ کرنیوالی ڈرل مشین کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔ 

آرتھوپیڈک سرجری میں استعمال ہونیوالی نومیٹک ڈرل مشینیں خراب ہوچکی ہیں۔ دیواروں میں سوراخ کرنیوالی ڈرل مشین انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کی اپ گریڈیشن بار بار استدعا کے باوجود نہ ہوسکی۔ 

مزیدخبریں