(سٹی42) تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دیں گئیں، آج ہونے والے این سی اوسی کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیاگیا،فیصلے کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بندرہیں گے، صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے سکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا، نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ہفتے میں دو روز آئیں گے، امتحانات شیڈول کےمطابق لیے جائیں گے،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 2 دن کھولا جائے گا، سوموار اور جمعرات کے ایام میں 9 تا12 ویں کلاسز کے طلبا تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں گے۔
صوبائی وزیرتعلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 13 اضلاع میں سکول کھو لیں جائیں گے، ان اضلاع میں لاہور،راولپنڈی،گجرات، گجرانوالہ،ملتان،بہاولپور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان، شیخوپورہ اور ڈیرہ غازی خان شامل ہے۔
ANNOUNCEMENT No. 2
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2021
All Public & Private Schools classes 9-12 will be open only Monday & Thursday starting April 19th, 2021 in Lahore, Rawalpindi, Gujrat, Gujranwala, Multan, Bahawalpur, Sialkot, Sargoda, Faisalabad, TT Singh, RYK, Sheikhupura and DG Khan.
واضح رہے کہ عالمگیر مہلک کورونا وباء کی تیسری لہر میں اضافہ ہونے پر آج این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، تمام تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے جبکہ نہم سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانے کا فیصلہ کیا گیا۔