سٹی 42: اداکارہ میرا نے امریکا میں کورونا ویکسین لگوا لی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کو ان کے سسر راجہ خالد پرویز نے بروکلین ہسپتال میں ویکسین لگوائی، اداکارہ میرا نے ویکسین لگوانے کے فوری بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی کر ڈالی، اداکارہ میرا اور ان کے سسر گاڑی میں بغیر ماسک کے بیٹھے رہے ، میرا 27مارچ کو دبئی کے راستے نیویارک پہنچی تھیں۔