مانیٹرنگ ڈیسک: آئے روز کسی نہ کسی اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں، اس بار اداکارہ انوشے اشرف نے دیگر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کی دبئی کے ساحل سمندر پر تیراکی کی نئی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے۔جس میں انوشے کو دبئی کے ساحل سمندر پر پانی میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ فی الحال دبئی میں قیام کے دوران لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ان کی اس پیراکی کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے انہیں اخلاقیات سکھانے سے متعلق کمنٹس کئے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے انوشے اشرف کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ سیلفی کے لئے اپنے کپڑے اتار سکتی ہے تو پیسے اور شہرت کے لئے کیا کچھ کر سکتی ہے؟“ایک شخص نے کہا کہ ”شوبز دکھاوے کا بزنس ہے۔ کسی کو کچھ دکھایا نہیں جائے گا تو بِکے گا کیسے؟“
انوشے مشہور پاکستانی وی جے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز انڈس میوزک / ایم ٹی وی پاکستان سے کیا۔ وہ پی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کام کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے صبح کے ایک مشہور شو کی میزبانی بھی کی ہے۔