سٹی 42: رمضان المبارک قریب آتے ہی مہنگائی بڑھنے لگی، لیموں اور متعدد اشیاء کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ۔
ذخیرہ اندوز مافیا ماہ رمضان سے پہلے ہی متحرک، اشیائے خورونوش مہنگی ہونا شروع ہوگئیں، منڈیوں میں بیٹھے بڑے بڑے تاجروں نے اشیا غائب کرنا شروع کر دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے عام انسان کے لئے ضروریات زندگی کی خرید و فروخت پہاڑ سر کرنے سے کم نہیں۔ رمضان کے مبارک مہینے کا بھی لحاظ نہیں رکھا جاتا۔
ماہرین کے مطابق جب تک حکومت منڈیوں میں کام کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائیاں نہیں کرے گی اس وقت تک مہنگائی پر قابو پانا مشکل ہے ۔