ہیکرز نے مارک زگربرگ کو بھی نہ بخشا، انتہائی ذاتی معلومات چرا لیں 

6 Apr, 2021 | 03:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)حال ہی میں ہیکرز نے فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ صارفین کا ڈیٹا چوری کر کے انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیا تھا لیکن آپ یہ جان کر حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے کہ اس ڈیٹا میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی معلومات بھی شامل ہیں۔
ہیکرز نے فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کر کے آن لائن لیک کردیا تھا جس میں کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی معلومات بھی شامل ہیں۔ ان معلومات میں مارک زکربرگ کا فون نمبر، ازدواجی حیثیت، لوکیشن، آئی ڈی اور تاریخ پیدائش سمیت دیگر انتہائی ذاتی معلومات شامل ہیں لیکن ذاتی ڈیٹا کی چوری ہونے کا شکار ہونے والے افراد میں صرف مارک زکربرگ ہی نہیں بلکہ فیس بک کے دیگر دو بانیان بھی شامل ہیں۔
ایک بیان میں فیس بک نے کہا ہے کہ ہیکرز نے جو ڈیٹا انٹرنیٹ پر ڈالا ہے وہ اگست 2019 میں فیس بک پر ہیکنگ کے ذریعے چوری کیا گیا تھا۔ہیکرز نے جو ڈیٹا چوری کر کے انٹرنیٹ پر لیک کیا ہے اس تک کوئی بھی انٹرنیٹ صارف مفت میں رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مشہور اور بڑی شخصیات کے فون نمبرز چیک کیے ہیں اور یہ نمبر واقعی درست ہیں۔

مزیدخبریں