سٹی42:کالجز میں نئے مضامین پڑھائیں جائیں گے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مارکیٹ کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے نئے مضامین تیار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق نئے مضامین میں فوڈ سائنسز، سافٹ ویئر ڈایزئننگ، ڈی فارمیسی، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ،فوڈ اینڈ نیوٹریشن جبکہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی،بائیو ٹیکنالوجی، ٹورازم اینڈ ہوسپٹیلٹی منجیمنٹ بھی شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر لاہور کے پچاس کالجز میں مضامین پڑھائیں جائیں گے طلبہ کے تیس جبکہ طالبات کے 20 کالجز کو فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ نئے تعلیمی سال سے مذکورہ مضامین کے ایڈمیشن کیے جائیں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئے مضامین کی اجازت دے دی ہے۔