محکمہ موسمیات کی آندھی اور بارش کی پیشگوئی، اداروں کو الرٹ جاری

6 Apr, 2021 | 02:22 PM

Sughra Afzal
Read more!

غوث الاعظم روڈ (راؤ دلشاد، کومل اسلم، شاہزیب شہزاد) لاہوریئے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین روز کے دوران آندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

باغوں کے شہر کا موسم سہاناہوگیا، آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، شہری موسم کو انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ ماہرین موسمیات نے تین روز کے دوران آندھی اور بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ 

 آئندہ 72 گھنٹوں میں بارشوں اور تیز آندھی کی پیش گوئی پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی، واسا تیز بارش ہونے کی صورت میں متحرک ہیں, شہر کے نشیبی پوائنٹس پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور واسا اپنے تمام ملازمین کو پوائنٹ پر الرٹ رکھے۔واسا کے تمام ڈسپوزل پوری طرح فنکشنل ہوں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز بارش کی صورت میں فیلڈ میں موجود رہیں، شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد کے قریب ہے۔

لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، سموگ اور آلودگی کی بنا پر لاہور کی آب و ہوا آلودہ ہوگئی, شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 155 ریکارڈ کیا گیا، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو میں سب سے زیادہ 202 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مراتب علی روڈ گلبرگ 185، کینٹ 179، ماڈل ٹاؤن 176، عسکری ٹین 173، کوٹ لکھپت 168، فیز 8، ڈیفنس 164، لمز یونیورسٹی ڈیفنس میں 158 ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں