ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیر آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، فوٹیج منظر عام پر آگئی

Murder a boy by firing
کیپشن: Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: نصیر آباد میں قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی، مسلح ملزم نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے مکہ کالونی میں نوجوان جلال کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو منظرعام پر لے آیا ہے۔ شلوار قمیض پہنے ملزم نے بھرے بازار میں فائرنگ کی۔ ملزم کی فائرنگ سے جلال جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوئے۔ 

فوٹیج میں ملزم کو بازار میں فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے ریڑھی کے قریب کھڑے ہوکر موٹرسائیکل پر سوار نوجوان پر فائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی سامنے آنے کے باوجود ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا۔ واضح رہے ملزم نے دیرینہ دشمنی پر نوجوان جلال اور خرم پر فائرنگ کی تھی، زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ شہرمیں بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات ہمارے معاشرے میں پائی جانیوالی بے چینی، عدم برداشت اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں، ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جہاں ہمیں اپنے رویوں میں بہتری لاکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، تو وہاں حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ قانون کی حاکمیت کویقینی بنائے، تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے ایسے واقعات میں کمی لائی جاسکے۔

معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے ماہرین نفسیات نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔