قیدیوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

6 Apr, 2021 | 09:46 AM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)کورونا کی تیسری لہر کے تدارک کے لئے جہاں دیگر شعبہ جات میں مختلف قسم کی پابندیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے وہیں جیل میں قیدیوں پر بھی بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اب فیملی اورعزیزواقارب بھی قیدیوں سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ملاقات پر پابندی دس دن کیلئے عائد کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
 نوٹیفیکیشن کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کوروکنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، جیلوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لئے زور دیا گیا ہے تاکہ قیدی متاثر نہ ہوں۔ ابتدائی طور پر پابندی کااطلاق دس دن کیلئے ہوگا، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پابندی ہٹانے یا بڑھانے کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید103 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے3ہزار953کیسز سامنے آئے ہیں۔
 ملک بھرمیں 24گھنٹوں میں کورونا کے 46ہزار665ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار953 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصدرہی۔ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 6 ہزار 675، سندھ میں 4 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469، اسلام آباد میں 584، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 372 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں