عمرہ کی اجازت نہ ملی تو ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کروں گی، حریم شاہ

6 Apr, 2020 | 11:17 PM

Malik Sultan Awan

 (زین مدنی ) متنازعہ ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹراکانٹ پرایک وڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔ حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔

مزیدخبریں