( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویزبٹ نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے گنگا رام ہسپتال میں اپنے خون کا عطیہ دیا۔
تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خون کے عطیات زیادہ سے زیادہ دینے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت ساری توجہ صرف اس پر ہے، تاہم تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمیں چاہیئے کہ خون کے عطیات دیں تاکہ متاثرہ بچوں کو خون مل سکےاور ان کا علاج ممکن ہو۔