(در نایاب) ایل ڈی اے کا کرونا لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھانے والے مافیا کے خلاف کارروائی، ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر زیر تعمیر ریسٹورنٹ پر کام رکوا دیا ، پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ فور نے بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات کرنے پر مالکان پر مقدمہ درج بھی کروا دیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ایل ڈی اے عثمان طاہر کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے تعمیراتی کام رکوا کر خادم حسین اور ساجد علی کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا ہے ۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ نمبر 439 ای ون پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر کارروائی کی گئی ۔ ایل ڈی اے کی مدعیت میں کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی تعمیر کا نوٹس دینے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔ پولیس نے ایل ڈی اے ایکٹ 1975کی شق نمبر 35کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔