پنجاب پولیس غریبوں کا سہارا بن گئی

6 Apr, 2020 | 05:27 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے کے ساتھ ساتھ غریبوں کا بھی سہارا بن گئی، پنجاب پولیس نےغریبوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے مزید ایک کروڑ جمع کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے شہریوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے مزید ایک کروڑ روپے اکٹھے کرلیے ہیں، جس سے ساڑھے تین ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

راشن میں چاول، آٹا، دالیں اور چینی سمیت دیگر اشیا ضروریہ شامل ہیں جبکہ اس سے قبل پنجاب پولیس نے ساڑھے پانچ کروڑ کی مدد سے بیس ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا تھا۔

واضح رہے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں افسران واہلکار اپنے رینک کے مطابق مستحقین میں چندہ دیں گے۔

فی کانسٹیبل 5 سو ہیڈ کانسٹیبل 7 سو اے ایس ائی 8 سو جبکہ ڈی آئی جی رینک کے افسران سے تین ہزار رضاکارانہ طور پرچندہ وصول کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ویلفیئر نے وصولی کیلئے چارٹ تمام ڈی پی اوز کو بھجوا دیا ہے اور 30 مارچ تک تمام ڈی پی اوز تفصیلات آئی جی پنجاب دفتر بھجوائیں۔

مزیدخبریں