باسم سلطان: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے عوام کوکوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرمزیدسختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کردی۔ ہدایات فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 17ویں اجلاس میں کی۔
صوبائی وزیرصحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سترہویں (17th) سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسرعامر اورسینڈیکیٹ اجلاس کے ممبران میں پروفیسرجاویداکرم، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، رجسٹرار اوردیگرممبران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت نے سینڈیکیٹ اجلاس میں سولہویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کیلئے اسسٹنٹ پروفیسرزکی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ پراجیکٹ کے تحت نیشنل بنک میں نیااکاونٹ کھلوانے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فنناس کنسلٹنٹ کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے الیکٹرک پینل کوسرگنگارام ہسپتال سے علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ایف جے ایم یوکے گائناکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی سب سپیشلیٹیزاورسپراسپیشلیٹیزکیلئے اسسٹنٹ پروفیسرز کی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سال 2020-2021 کیلئے سرگنگارام ہسپتال سے فضلہ کوتلف کرنے کیلئے نئے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی اورہسپتال کیلئے نئی سکیورٹی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی آسانی کیلئے مزیدطبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ چینی طبی ماہرین سے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے مکمل رہنمائی حاصل کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 5مریض جاں بحق ہو گيے، مرنے والوں کی تعداد 50ہوگئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 سے تجاوز کرگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 493 مریض، سندھ میں881، خیبرپختونخوامیں405 مریض، گلگت بلتستان میں 210، بلوچستان میں 191افراد زیرعلاج ہیں۔ اسلام آبادمیں82 مریض اور آزادکشمیر کے 15افراد میں وائرس کی تصدیق، پاکستان میں کورونا کے اب تک 257مریض صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ 17کی حالت تشویشناک ہے۔