ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

ریلوے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس سے ریلوے کے ملازمین بھی متاثر، ریلوے انجن شیڈ لاہور میں کام کرنے والے باپ اور بیٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی, دونوں مریضوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

ریلوے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے کنفرم مریض ریلوے ورکشاپ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، ہوپ روڈ انجن شیڈ ریلوے کالونی میں  کورونا وائرس کے کنفرم کیس سامنے آئے، کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ریلوے ملازم  اور دوسرے بیٹے کا ٹیسٹ پوزیٹو آنے پر انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا,محکمہ صحت نے ریلوے ملازم کے گھر کو آئسولیشن زون قرار دے دیا، ٹیسٹ کی رہورٹ مثبت آنے پر ریلوے ملازم اور اس کے بیٹے کو میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا. جبکہ ریلوے ملازم کے گھر کے باہر کورونا  پوزیٹو کا نوٹس چسپاں کردیا گیا.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کرونا وائرس کی  تصدیق  ہوئی تھی،کرونا وائرس کے شعبے میں ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی عملے کے تین پائلٹ اور دو کیبن کرو کے ٹیسٹ لیے گئے تھے، جن میں سے دو پائلٹس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، پی آئی اے کے دونوں پائلٹس کو ہوٹل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پی ائی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لیکر واپس ایا تھا، لاہور آنے پر عملے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں کچھ علامات سامنے آئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آتے ہی پائلٹس کو پی سی ہوٹل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عملے کے تین ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جن کا دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوبارہ ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے,علاوہ ازیں پائلٹس اور کریو میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پالپا نے پروازیں اڑانے سے انکار کر دیا تھا،جنرل سیکرٹری پالپا کی جانب سے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا, پالپا نے انہی خدشات کے پیش نظر پروازیں اڑانے سے انکار کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer