ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کوبراہ راست آٹے کی فراہمی جاری

شہریوں کوبراہ راست آٹے کی فراہمی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) محکمہ خوراک کی لاک ڈاون میں شہریوں کوبراہ راست آٹےکی فراہمی جاری ہے، لاک ڈاون کےتیرہ روزمیں 90ہزار615 آٹےکےتھیلےشہریوں کو فراہم کیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر مین لاک ڈوون کے باعث غریب طبقے اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے, محکمہ خوراک کی جانب سےآٹے کی ترسیل  کے لئےشہرکے اکتیس پوائنٹس پرٹرک موجود ہیں، لاک ڈاون کے 13 روز میں دس اور بیس کلو والے90ہزار615 آٹے کے تھیلےشہریوں کو فراہم کیےگئے.

محکمہ خوراک کےمطابق صوبہ سندھ سے گندم درآمد کیےجانے کےبعد صورتحال مزید بہترہوگئی ہے،شہرمیں آٹے کی قلت نہیں،عام مارکیٹ میں بھی گندم کا ریٹ نیچےآچکا ہے،سستے پوائنٹس پر بھی شہریوں کا رش پہلے کی نسبت کم ہو چکا ہے.

قبل ازیں کورونا وائرس کے باعث شہر میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی، پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا,شہر میں لاک ڈاؤن کے 14 ویں روز بھی ناکہ بندی جاری ہے، اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 939 شہریوں کو ناکوں پر روک کرسفرکی وجہ پوچھی گئی،1 لاکھ 2 ہزار 573 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھربھیجا گیا.

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور نادار افراد کیلئے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کیا گیا, وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اپیل پر مخیر حضرات او رتاجر برادری کی طرف سے امدادی سامان کے خطیرعطیات کو پہلے مرحلے میں 100ٹرکوں پر مشتمل راشن او رامدادی سامان پنجاب کے مختلف اضلاع میں روانہ کئے گئے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہوراو رراولپنڈی میں 25،25 ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا،مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کی مدد کرنے والے قابل قدر اور قابل تقلید ہیں,گوجرانوالہ20،جہلم 5، اسلام آباد 5، جھنگ 2،سرگودھا8 اورشیخوپورہ میں امدادی سامان کے 5ٹرک بھیجے جائیں گے ,سامان کی تقسیم کے لئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے,خصوصی کمیٹی میں ارکان اسمبلی ، ضلعی حکام اوردیگر نمایاں شخصیات شامل ہوں گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer