(حسن علی) صنعتی ورکرز کو کورونا سے بچاو کے لیئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش واک تھرو ٹرنر تیار کر لیا جس سے گزر کر روزانہ 12 ہزار سے زائد صنعتی ورکرز صنعتی علاقہ میں داخل ہونگیں۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے صنعتی علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں جہاں 600 سے زائد صنعتی یونٹ فعال ہیں وہیں لاکھوں کی تعداد میں صنعتی ورکرز بھی یہاں کام کرتےہیں موجودہ لاک ڈاون کے پیش نظر بھی میڈیکل و فورڈز یونٹ فعال ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں صنعتی ورکرز سندر اسٹیٹ آتے ہیں ان ورکرز کو کورونا سے بچاو کے لیئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت واک تھرو ٹرنرلگا دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق واک تھرو ٹرنر 3 روز مسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے,اس واک تھرو ٹرنز سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں صنعتی ورکرز سینی ٹائیز ہوکر صنعتی علاقہ میں داخل ہونگے,واک تھرو ٹرنر کے اندر خاص سینسر کے ساتھ ساتھ اچھی کوالٹی کی نوزلیں بھی نصب ہیں جس سے ہر گزرنے والا اچھی طرح سینٹی لائیز ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجینئر سے واک تھرو گیٹس کی طرز کا جراثیم کش کیبن تیار کرایا ہے, شہر کے پبلک پوائنٹس پر کیبن کی تنصیب کی گئی ہے،کیبن کے چاروں کونوں میں خاص پانی کے پریشر کی نوزلز فٹ کی گئی ہیں، کیبن کے داخلی راستوں میں خاص قسم کے سینسر لگائے گئے ہیں، واک تھرو جراثیم کش سپرے کیبن مشین سے شہری گزر کر اپنے آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ کرسکتے ہیں۔