ڈرینوں کی صفائی کا کام تیز،واسا کے تین افسر بھی تبدیل

6 Apr, 2020 | 02:26 PM

Azhar Thiraj

در نایاب : مون سون سے قبل واسا  نے  ڈرینوں کی صفائی مہم تیز کردی گئی ، ایم ڈی واسا نے مون سون بارشوں سے پہلے شہر کے تمام نالوں کی مرحلہ وار صفائی کرنے کی ہدایت کردی ہے  جبکہ 3 افسروں کے تبادلے بھی کردئیے گئے ہیں۔


ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پر ڈی ایم ڈی آپریشن اسلم خان نیازی نے سبزہ زار میں ڈرینوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم ڈی آپریشنز نے کہا کہ  کورونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈرینز کی صفائی کا معائنہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔ بھاری مشینری سے ڈرینوں کی صفائی مون سون کی بارشوں سے قبل مکمل کی جائے تاکہ نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےافسران کےتقرروتبادلوں کےاحکامات جاری کردیئےہیں،شیخ محمد اکرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا تعینات کردیا گیا،شیخ محمد اکرم نےتین ماہ کےچھٹی کے بعد واپس جوائننگ دی تھی،ابوبکر عمران کو ڈائریکٹر ٹیوب ویل مینٹینس واسا تعینات کردیا گیاجبکہ انہیں پی اینڈ ای سے ہٹا دیا گیا،ڈائریکٹر ایڈمن آصف فیاض نےایم ڈی واسا کےحکم پرنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


 یاد رہے  واسا کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں 1302 شہری کلورین ملے پانی سے مستفید ہوئے ۔ عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں 8883 شہریوں نے واسا کے کلورین ملے پانی کے ٹینکر کو استعمال کیا ۔ گلبرگ ٹاؤن میں 3220 شہریوں نے کلورین ملے پانی سے ہاتھ دھوئے۔ گنج بخش ٹاؤن 9443 ، جوبلی ٹاؤن 575 , نشتر ٹاؤن 9932، راوی ٹاؤن 16186 شہریوں نے ٹینکر سے ہاتھ دھوئے ۔ شالامار ٹاؤن 10000اور پلاننگ ڈویلپمنٹ 700 شہری مسفید ہوئے۔ تمام ڈائریکٹرز کی جانب سے ایم ڈی واسا کو رپورٹ پیش کردی گئی ۔

مزیدخبریں